ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا انتخابی منشور منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا: موئیلی

کانگریس کا انتخابی منشور منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا: موئیلی

Thu, 02 Nov 2017 23:24:45    S.O. News Service

بنگلورو،2؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی انتخابی منشور کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر ایم ویرپا موئیلی نے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور میں تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی منشور چند منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا ،تاکہ سدرامیا کی قیادت والی حکومت اگلے پانچ سال بھی ریاستی عوام کی بہتر سے بہتر خدمت میں لگی رہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مئی 2018 کے پہلے ہفتے میں انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے اس کیلئے انتخابی منشور کی تیاری کا سلسلہ کانگریس نے ابھی سے شروع کردیا ہے۔ پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران کانگریس نے انتخابی منشور میں جو بھی وعدے کئے تھے ان تمام کو پورا کیا گیا ہے اور ساتھ ہی بہت سے نئے منصوبے بھی جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی تفصیلات پر مشتمل ایک کتابچہ بھی شائع ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا نے اپنی چند انوکھی اور عوام پرور اسکیموں کے ذریعہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی کو پورا یقین ہے کہ اگلے انتخابات میں بھی ریاستی عوام کا ساتھ کانگریس کے ساتھ رہے گا۔ اس موقع پر بھارت کسان پریشد کے صدر ایم نارائن سوامی ، یلہنکا کے کانگریس قائدین ، کرشنا ، لاونیا نرسمہا مورتی ، یلہنکا بلاک کانگریس صدر ایس بی باشاہ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔


Share: